سپریم کورٹ طلال چوہدری کیخلاف توہین عدالت مقدمہ کی سماعت21 مئی کو کریگا

May 20, 2018

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ میں وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری کیخلاف ججز کی تضحیک اور عدلیہ کی توہین کے حوالے سے توہین عدالت کے مقدمہ کی سماعت 21مئی بروز پیر کیلئے مقرر کردی گئی ہے۔جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس سردار طارق مسعود اور جسٹس فیصل عرب پر مشتمل تین رکنی خصوصی بنچ دوپہر 1بجے کیس کی سماعت کریگا۔