پاکستان کشن گنگا معاملہ عالمی بینک میں اٹھائےگا

May 20, 2018

پاکستان نے بھارتی کشن گنگاکا معاملہ عالمی بینک میں ہنگامی بنیادوں پراٹھانےکافیصلہ کرلیا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی وفدکل ورلڈ بینک کےچیف ایگزیکیوٹو سے واشنگٹن میں ملاقات کرے گا۔

سفارتی ذرائع نے مزید بتایا کہ پاکستان ورلڈ بینک پر زوردےگاکہ وہ بھارت کوکشن گنگامنصوبےپرکام کرنے سےروکےجبکہ پاکستان بھارت کےرتلےاوربگلیہارمنصوبوں کامعاملہ بھی عالمی بینک سے اٹھائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کاضامن ورلڈ بینک ہے،پاکستان ورلڈ بینک کو اس کی ذمہ داری ادا کرنےکی یاد دہانی کرائےگا۔

پاکستان کاموقف ہے کہ کشن گنگاہائیڈرومنصوبہ سندھ طاس معاہدےکی خلاف ورزی ہےتاہم اس معاملے کو دیکھنے کے لیے پاکستانی وفد کی جانب سے اٹارنی جنرل اشتراوصاف اور ڈی جی ساؤتھ ایشیاڈاکٹرفیصل شامل ہوں گے۔