جامعہ کراچی پی ایچ ڈی کے داخلے این ٹی ایس کے ذریعے کرائے، عباس بلوچ

May 21, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پیک پرائیویٹ اسکولز ایسوسی ایشن کے رہنما اور ممبر میٹرک بورڈ غلام عباس بلوچ نے جامعہ کراچی کی ایم فل/پی ایچ ڈی داخلہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے اور کہا ہے جب جامعہ کراچی میں ماسٹر اور گریجویشن کے داخلے این ٹی ایس کے ذریعے ہوتے ہیںتو ایم فل اور پی ایچ ڈی کے داخلے این ٹی ایس سے کیوں نہیں کرائے جاتے اور جامعہ کراچی یہ خود کیوں لیتی ہے، انہوں نے کہا کہ این ٹی ایس سے ایم فل، پی ایچ ڈی کے داخلے نہ کرائے جانے کے باعث شرمیلا فاروقی کو اسپتال سے امتحان دلوا کر پاس کروا دیا گیا اس کی ماضی میں مثال نہیں ملتی، انہوں نےکہاکہ وزیراعلیٰ جامعہ کراچی کی داخلہ پالیسی کو میرٹ کے مطابق کرنے کےا حکامات جاری کریں اور فوری طور پر ایم فل ، پی ایچ ڈی کے نتائج منسوخ کریں۔