پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ ہیوسٹن میں ادا

May 21, 2018

امریکی ریاست ٹیکساس کے اسکول میں فائرنگ سےجاں بحق ہونے والی پاکستانی طالبہ سبیکا کی نماز جنازہ ہیوسٹن کی ایک مسجد میں ادا کردی گئی، سبیکا کی میت کو پاکستانی پرچم میں لپیٹا گیا ہے۔

سبیکا کی نماز جنازہ میں ہیوسٹن کے میئر سمیت مقامی حکام اور پاکستانی کمیونٹی کی بڑی تعدادشریک تھی۔

پاکستانی قونصل جنرل عائشہ فاروقی سمیت خواتین کی بھی بڑی تعداد نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔

ذرائعکے مطابق سبیکہ کی کزن شہیرہ میت کے ہمراہ پاکستان آئیں گی،سبیکہ کی میت آج پاکستان روانہ کی جائےگی۔

قونصل جنرل عائشہ فاروقی کے مطابق نماز جنازہ کے بعد سبیکا کی میت ائیر پورٹ لے کر جا رہے ہیں اورمنگل کی صبح 3 بج کر 55 منٹ پر ائیر لائن میت لے کر کراچی پہنچے گی۔

واضح رہے کہ سبیکا شیخ سینتا فے ہائی سکول میں جمعہ کے روز ہونے والیفائرنگ میں جاں بحقہو گئی تھی۔ اس واقعہ میں 8 طلبا اور 2 ٹیچر ہلاک ہو گئے تھے۔

سبیکا کا تعلق کراچی کے علاقے گلشن اقبال تھا، وہ ایک یوتھ ایکسچینج پروگرام کے تحت ہیوسٹن کے ایک ہائی سکول میں تعلیم حاصل کر رہی تھی۔ اگلے ماہ سبیکا کو پاکستان واپس آنا تھا۔