اے ایس پی ہیڈ کوارٹر کی طرف سےگاڑیوں کی انسپکشن

May 21, 2018

ملتان (سٹاف رپورٹر) اے ایس پی ہیڈ کوارٹر سمیرنور اور ان کے ہمراہ ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر کی گاڑیوں کی انسپکشن کی ،ا نسپکشن کے دوران اے ایس پی کے ہمراہ ایم ٹی او ملک منیر اور ڈولفن ایم ٹی او نے گاڑیوں کی انسپکشن کروائی ، ضلع ملتان کی 19مختلف گاڑیاں اور ڈولفن فورس کی 24عدد ہیوی بائیکس کی انسپکشن کی گئی۔ان گاڑیوں میں افسران کے زیر استعمال گاڑیاں ،تھانہ جات کی گاڑیاں اور ایلیٹ فورس کی گاڑیاں شامل تھیں ۔اے ایس پی ہیڈ کوارٹر نے گاڑیوں کی حالت کو بہتربنانے کی ہدایت کی۔