چدم برم سپریم کورٹ پر فریفتہ کیوں؟

May 21, 2018

کانگریس کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ چدمبرم نےبھارتی جنتا پارٹی پر کرناٹک اسمبلی میں اکثریت کے حصول کیلئے جوڑ توڑ کا الزام عائد کیا ہے۔

چدم برم نے اپنے ٹویٹر پیغام میں تحریر کیا ہے کہ بی جے پی اقتدار کیلئے کچھ بھی کرسکتی ہے،اس نے15دن کا وقت مانگا،خفیہ ووٹنگ کی اپیل کی ،عارضی اسمبلی اسپیکر کا داؤ کھیلا اور مختلف پینترے بھی بدلے لیکن ان حالات میں سپریم کورٹ کی موجودگی غنیمت ہے۔

چدمبرم نے اس معاملے پر عدالت کی موجود گی پر شکر ادا کرتے ہو ئے کہا کہ اکثریت ثابت کرنے کے عمل کو براہ راست نشر کرنا شفافیت کا بہترین طریقہ ہے، اس ہدایت پر سپریم کورٹ کوسلیوٹ پیش کرتا ہوں۔