عمران خان کے پی میں 5 ہزار نوکریاں نہیں دے پائے ، خورشید شاہ

May 21, 2018

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ایک کروڑ نوکریوں کی بات کی جبکہ وہ تو کے پی میں 5 ہزار نوکریاں بھی نہیں دے سکے۔

اپنے ایک بیان میں خورشید شاہ نے عمران خان کے100 روزہ اعلان پررد عمل دیتےہوئے کہا کہ اگر 100 دنوں میں عمران خان نےعمل درآمد کردیا تو سیاست چھوڑ دوں گا اور یہ عملی پلان نہیں اسے میں الیکشن شوشہ کہہ سکتا ہوں ۔

اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ یہ الیکشن جیت کربیٹھے ہیں اس لیے 100روزہ پروگرام دے دیا، 100 دن کا پروگرام دینا پری پول رگنگ کا اشارہ ہے۔