مٹیاری ،اسپتالوں میں ہیٹ اسٹروک کے مریضوں کے علاج کیلئے انتظامات نہیں

May 22, 2018

ہالا(نامہ نگار)ہالانیوسعیدآبادسمیت ضلع مٹیاری میں جاری گرمی کی سخت لہرکےباوجودسرکاری اسپتالوں میں معالجین کی قلت اورادویات کی نایابی مریضوں کیلئےعذاب بن گئی درجہ حرارت 44سینٹی گریڈ کے ساتھ پڑنےوالی قیامت خیزگرمی اورگرم ہواؤں کےنتیجےمیں ہیٹ اسٹروک مریضوں کیلئےضلع وتعلقہ اسپتال مٹیاری ہالانیوسعیدآبادکےعلاوہ علاقائی رورل ہیلتھ سینٹرز ڈسپینسریوں میں خصوصی وارڈقائم نہیں کئے گئے گرمی سےنڈہال مریضوں کےعلاج کیلئے ڈاکٹرز دستیاب نہیںہیں ۔