ہمارے پاس بھٹو ہے ، بے نظیر ہے ، مخالفین کے پاس کیا ہے، چانڈیو

May 22, 2018

پیپلز پارٹی کے رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہےکہ پیپلز پارٹی کے پاس بھٹو ہے، بے نظير ہے ، مخالفین کے پاس کیا ہے؟

مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ ان کے پاس قلندر ہے تو دھمالیں ڈالتے ہیں ، لوگ ان سے مطمئن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ انہیں چور چور کہنے والے بین الاقوامی طور پر چوری میں پکڑے گئے، عمران خان کے نکات میں سنجیدگی نہیں، عمران خان کے ہاتھ میں وزیراعظم بننے کی لکیرنہیں، عمران خان نے ڈرائی کلین کی دکان کھول رکھی ہے۔