سبیکہ کی میت بدھ کی صبح 4 بجے کراچی پہنچے کا امکان

May 22, 2018

امریکا میں فائرنگ سے جاں بحق ہونے والی طالبہ سبیکا کی میت بدھ کی صبح 4 بجے کراچی پہنچے کا امکان ہے۔

سبیکہ کے تایا عبد الجلیل شیخ کے مطابق سبیکہ شیخ کی میت بدھ کی صبح4 بجے کراچی پہنچے کا امکان ہے جس کے بعد9 بجے نماز جنازہ حکیم سعید گراؤنڈ یونیورسٹی روڈ پر ادا کی جائیگی جبکہ تدفین شاہ فیصل کالونی عظیم پورہ قبرستان ہوگی۔

سبیکہ کے تایا کے مطابق بہت بڑی تعداد میں لوگ نماز جنازہ میں شرکت کے خواہش مند ہیں، اس لئے حکیم سعید گراؤنڈ میں نماز جنازہ کا فیصلہ کیا گیا ہے، نماز جنازہ کے حوالے سے کراچی انتظامیہ بھی تعاون کر رہی ہے۔