انقرہ میں شدید بارشوں کے باعث سیلابی صورتحال

May 22, 2018

ترکی کے دارالحکومت انقرہ میں شدید بارشوں اور اولوں کے طوفان کے باعث سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی ۔

شدید بارشوں کے بعد انقرہ کی سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں ،ایک سڑک سے دوسری سڑک تک پہنچنے کیلئے گاڑیوں کو پانی کے تیز ریلوں سے گزرنا پڑا۔

کئی گاڑیاں پانی میں پھنس گئیں ، زیر زمین راستوں پر پھنسی بسوں میں پانی داخل ہوگیا، ریسکیو اہلکاروں نے بسوں میں موجود شہریوں کو باہر نکالا۔