فراڈ کیس میں ایف آئی اے کو دستاویزات فراہم کرنیکی مہلت

May 23, 2018

کراچی( اسٹاف رپورٹر) سندھ ہائی کورٹ نے 2 کروڑ روپے سے زائد فراڈ سے متعلق ایف ائی اے کو دستاویزات فراہم کرنے کے لئے مہلت دیدی، دو رکنی بنچ کے روبرو 2 کروڑ روپے سے زائد فراڈ سے متعلق ملزم فہیم خان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا ملزمان فہیم نجی کمپنی میں ملازم ہے،فہیم خان نے اپنے دیگر دو ساتھیوں رمضان نذیر اور فریدہ کے ہمراہ مجھ سے دھوکہ دہی کے ذریعے رقم ہڑپ کر لی، میری پراپرٹی تھی جسے 2 کروڑ سے زائد میں فروخت کیا، ملزمان نے رقم اپنے ذاتی کاروبار میں لگا دی، ملزمان کے خلاف ایف آئی اے بینک سرکل میں شکایت درج کرائی گئی تھی، ایف آئی اے کی جانب سے دستاویزات فراہم کرنے کے لئے مہلت طلب کرلی، عدالت نے مہلت دیتے ہوئے سماعت 25 مئی تک ملتوی کردی۔