خیر المدارس کے عہدیدار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر مقدمہ در ج

May 23, 2018

ملتان(سٹاف رپورٹر)خیر المدارس کے عہدیدار کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے پر شہری کے خلاف مقدمہ در ج کرلیا گیا۔ نیو ملتان پولیس کو ناظم الا مو ر جامعہ خیر المدارس نے عبدالغفار نے درخواست دی کہ وہ عبدالجبار فاروقی کے ساتھ کار پر جارہے تھے۔رشید آباد کے قریب پیٹرول پمپ کے ساتھ تیز رفتار کار سوار نےان کی گاڑی کو ٹکر ماری جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی پولیس دونوں فریقین کو تھانہ لے گئی جہاں عرفان بھٹہ نے پولیس کی موجودگی میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور گالم گلوچ کی ،جس پر پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔