پی پی نے نواز شریف کے انکشافات پر تحقیقات کا مطالبہ کردیا

May 23, 2018

پاکستان پیپلز پارٹی نے سابق وزیراعظم نوازشریف کے الزامات اور انکشافات کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا ہے ۔

سابق وزیراعظم کے بیان پر پیپلز پارٹی کےسینئر رہنما مولا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نوازشریف نے سر جھکا کر نوکری نہیں کی تو پرویز رشید اور مشاہد اللہ خان کو کیوں نکالا؟

انہوں نے مزید استفسار کیا کہ بتائیں انہوں نے جنرل مشرف کو باہر کیوں جانے دیا ؟

مولا بخش چانڈیو نے یہ بھی کہا کہ نوازشریف کےالزامات خطرناک ہیں،غیرجانبدارانہ تحقیقات کرائی جائیں، نوازشریف کو بھی کئی سوالوں کا جواب دینا پڑے گا۔

پی پی کے سینئر رہنما کا کہنا تھا کہ نیب عدالت سے سزا کےخدشہ کے باعث نوازشریف بول رہےہیں،جس پارلیمنٹ نے دھرنوں سےنوازشریف کو بچایااسے ہی کیوں کمزورکیا گیا؟