جھانوی کپور کی میڈیا سے پہلی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر مقبول

May 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ جھانوی کپور کی میڈیا سے پہلی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر پھیل گئی۔

بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق جھانوی کپور کی میڈیا سے پہلی گفتگو کی وڈیو سوشل میڈیا پر چھا گئی، وڈیو میں جب جھانوی کپوراپنی آنجہانی والدہ و اداکارہ سری دیوی کے فلم ’’مام‘‘ میں بہترین اداکاری پر قومی ایوارڈ لینے کے لئے گئیں تو اس دوران جب میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان سے پوچھا گیا کہ ماں کو ایوارڈ ملنے پر آپ کیا کہیں گئی جس پر جھانوی نے کہا کہ میں اور میری بہن خوشی بہت خوش ہیں کیونکہ فلم ’’مام‘‘ سری دیوی کے لئے بہت خاص فلم تھی اور مجھے خوشی ہے کہ ان کی اس فلم کواور ان کے کام کو شائقین نے سراہا ہے۔