ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ وہ سوشل میڈیا ٹرول پر توجہ نہیں دیتیں۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ ٹوئنکل کھنہ نے کہا ہے کہ انہیں سوشل میڈیا پر متعدد بار ٹرولز کا سامنا کرنا پڑا ہے لیکن وہ اس پر توجہ نہیں دیتیں اور ان سب سے نمٹنے کا بہترین طریقہ یہی ہے۔