گرمی کی شدت اور آلودہ پانی ،دارالحکومت کے ہزاروں شہری گیسٹرو میں مبتلا

May 24, 2018

اسلام آباد ( خبر نگار خصوصی ) وفاقی دارالحکومت میں ہزاروں شہری گیسٹرو میں مبتلا ہو گئے ، رمضان میں پمز ہسپتال میں 4000 سے زائد گیسٹرو کے مریض چیک اپ کیلئے آئے۔ اسلام آباد میں گرمی کی شدت میں اضافے کیساتھ ہی گیسٹرو کے مریضوں کی تعداد بھی ہزاروں میںپہنچ گئی ہے ۔ ترجمان پمز ڈاکٹر وسیم خواجہ کے مطابق رمضان کے دوران پمز میں گیسٹرو کے چار ہزار سے زائد مریض آئے، اس مرض کی وجہ گرمی کی شدت ، ناقص غذااور آلودہ پانی ہے جبکہ پمز میں آنیوالوں میں بڑی تعداد ایسے مریضوں کی بھی ہے جو سحری و افطار کے وقت مرغن غذاکا استعمال کرتے ہیں۔ شہریوں کو چاہے کہ پکوڑے سموسے اور تلی ہوئی اشیاء سے اجتناب کریں ۔