نوجوان سائنس اور ٹیکنالوجی کے علوم پر دسترس حاصل کریں، ڈاکٹر اے کیوخان

May 24, 2018

اسلام آباد(نمائندہ خصوصی) ممتاز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر اے کیوخان نے نوجوانوں پرزوردیا ہے کہ وہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے علوم پر دسترس حاصل کریں اور پاکستان کا نام روشن کریں ۔انہوں نے کہاکہ ہمارے نوجوان زبردست صلاحیتوں کے مالک ہیں۔ پاکستان کا مستقبل ان سے وابستہ ہے، انہوں نے کہاکہ ہمیں ایسا پاکستان چاہیے جو سائنس و ٹیکنالوجی میں دنیا کی رہنمائی کرے۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے بدھ کو اسلام آباد کے سیکٹر جی 15 میں ایک تعلیمی ادارے کے کنگسٹن کیمپس کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کیا۔ چیف ایگزیکٹو چوہدری فیصل مشتاق نے ڈاکٹر اے کیو خان کو ادارے کی سرگرمیوں پر بریف کیا۔ ڈاکٹرخان نےبتایا کہ ذوالفقار علی بھٹو پاکستان کےجوہری پروگرام کے بانیوں میں تھے۔ اس پروگرام میں بھٹو مرحوم کی خدمات بہت زیادہ ہیں۔