بہاول نگر: سنگ دل باپ کے ہاتھوں کم سن بیٹی قتل

May 24, 2018

بہاول نگر میں رشتے سے انکار پر لڑکی کے اہل خانہ کو پھنسانے کےلیے سنگدل باپ نے اپنی بیٹی قتل کرکے الزام لڑکی کے سسرال پر لگا دیا۔

زمین پھٹی نا آسمان گرا، عشق میں اندھے سگے باپ نے اپنی ہی 7سال کی بیٹی نصرت کی جان لے لی۔

پولیس کے مطابق ملزم اشرف پڑوسی کی لڑکی کو پسند کرتا تھا اور دوسری شادی کرنا چاہتا تھا، لیکن انکار پر ملزم نے لڑکی کے ماموں اور اس کے بیٹے کو پھنسانے کیلئے 19 مئی کو اپنی ہی بیٹی کی جان لے لی اور لاش پڑوسی کے گھر میں پھینک دی۔

ملزم نے بیٹی کے قتل کے الزام میں لڑکی کے ماموں اور اس کے بیٹے کو گرفتار کرادیاتاکہ صلح کے بدلے لڑکی کا رشتہ لے سکے۔

پولیس نے شک پر ملزم کو حراست میں لے کر تفتیش کی تو ملزم نے بیٹی کے قتل کا اقبال جرم کرلیا۔