حب : بجلی کا طو یل بر یک ڈاؤ ن ، مختلف علاقوں میں پانی کی قلت

May 24, 2018

حب ( نامہ نگار) حب میں بجلی کا طو یل بر یک ڈاؤ ن ، شہر یو ں کو شدید پر یشانی کا سامنا ، افطا ر ی وتر اویح کے دوران بجلی نہ ہو نے کے سبب روزہ داروں کو مشکلا ت ، بجلی کی بند ش کے با عث شہر کے مختلف علا قوں میں پینے کے پا نی کی شدید قلت ، مکین پا نی کے حصول کے لئے دن بھر سر گر داں ۔تفصیلا ت کے مطابق چو تھے روز بھی حب میں شدید گر می دھو پ کی تپش اور جھلساتی ہو اؤ ں کا سلسلہ جا ری رہا ، دوسری جانب دن بھرشہر میں بجلی کی فر اہمی بھی بند رہی۔ اطلا عات کے مطابق آر سی ڈی شاہر اہ پر حب تھا نہ کے قریب بجلی کا ٹاور نا معلو م گا ڑی کی ٹکر سے زمین پر آگر ا جس کے مر متی کام میں سست رفتا ری اور تا خیر کے با عث شہر میں دن بھر بجلی کی فر اہمی معطل رہی ایک جانب شدید گر م مو سم تو دوسری جانب بجلی کی بند ش کے باعث شہری بے حا ل ہو گئے با لخصوص روزہ دار و ں کو سخت مشکلا ت پیش آئیں افطا ری اور تر اویح کے دوران بجلی بند رہنے سے شہر ی سخت پر یشانی سے دوچار ہو گئے ، دوسری جانب کا روبا ری طبقے خصوصاً درزی حضر ات کاکام کا فی متا ثرہو ا ، برف اور مشر وبا ت کی دکا نو ں پر شہر یو ں کا جم غفیر دکھا ئی دیا ، گر می کی شدت اور بجلی کی بند ش کے با عث شہر کے با زاروں اور ما ر کیٹو ں میں لو گو ں کی آمد ورفت کم دکھا ئی دی ، حب کے عوامی حلقو ں نے بد ھ کے روز بجلی کے طو یل بر یک ڈاؤ ن پر شدید ردعمل کا اظہا ر کر تے ہو ئے کہا کہ متعلقہ حکام اپنی ذمہ داریو ں کو احسن طر یقے سے انجام دیتے ہو ئے اس گر م تر ین مو سم میں بجلی کی فر اہمی کا سلسلہ بغیر کسی تعطل کے جا ری رکھیں تا کہ شہر ی ماہ رمضان کے دوران کسی تکلیف سے دوچا ر نہ ہو ں خصوصاً روزہ دار خصر ات کسی پر یشانی اور تکلیف کے بغیر روزے رکھ سکیں۔