حاکم دبئی کو اپنے درمیان پا کر رمضان رضا کار حیران

May 24, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


متحدہ عرب امارات کے نائب صدر، وزیراعظم اور حاکم دبئی الشیخ محمد راشد المکتوم غروب آفتاب سے کچھ دیر قبل اچانک سڑک پر اپنی گاڑی پر نکل آئے اور ڈرائیوروں میں افطاری کا سامان تقسیم کرنے والے رضاکاروں کے درمیان جا پہنچے۔

رضا کار حاکم دبئی کو اچانک اپنے درمیان دیکھ کر خوش گوار حیرت میں مبتلا ہو گئے۔

ان کی رضاکاروں سے ملاقات کی ایک فوٹیج بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے جسے بہت زیادہ پسند کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے دبئی میں ماہ صیام کے دوران سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے رضا کار شہریوں کو روزہ افطار کرانے کے لیے ان میں افطاری کا سامان تقسیم کرتے ہیں۔