عمران خان سے زیادہ دوہرا معیار کسی کا نہیں،حمزہ شہباز

May 25, 2018

مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ عمران خان سے زیادہ دوہرا معیار کسی کا نہیں، میٹرو بس کو جنگلا بس کہنے والے پشاور میں میٹرو بنا رہے ہیں، انتخابات میں بلا ٹوٹ جائے گااور شیر جیت جائے گا۔

حمزہ شہباز نے لاہورمیں صوبائی وزیر مجتبیٰ شجاع الرحمٰن کی رہائشگاہ پر افطار ڈنر میں شرکت کی۔

اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ عمران خان کہتے تھے کہ پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجاؤں گا، پھر خود ہی اس پارلیمنٹ میں چلے گئے۔