جمعیت علمااسلام ف کا اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان

May 25, 2018

جمعیت علما ءاسلام ف نے خیبرپختونخوا اسمبلی سے فاٹا انضمام بل کی منظوری روکنے کے لیے صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان کردیا ہے۔

فاٹا انضمام بل کی منظوری روکنے کے لیے صوبائی اسمبلی کے گھیراؤ کا اعلان جے یو آئی ف فاٹا کی کور کمیٹی کے اجلاس کے بعد کیا گیا۔ اجلاس میں جے یو آئی ف فاٹا کے امیر مفتی عبدالشکور اور مفتی اعجاز شنواری نے شرکت کی۔

اجلاس میں کارکنوں کو 28 مئی کو جے یو آئی ف سیکریٹریٹ پشاور پہنچنے کی ہدایت جاری کردی گئی اور کہا گیا کہ بنی گالہ اور نوشہرہ کو فاٹا کی تقدیر کا فیصلہ کرنے نہیں دیا جائے گا۔