خیبر پختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق

May 26, 2018

خیبر پختونخوا میں نگراں وزیراعلیٰ کے نام پر اتفاق ہو گیا،جس کا باضابطہ اعلان آئندہ 2 روز میں متوقع ہے۔

بلوچستان میں نگراں سیٹ اپ کے لیے وزیر اعلیٰ عبدالقدوس بزنجو اور اپوزیشن لیڈ رعبدالرحیم زیارت وال کےدرمیان تیسری ملاقات آج ہو گی جبکہ آج ہی فیصلہ متوقع ہے۔

پنجاب کے نگراں وزیراعلیٰ کےلیے حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اتفاق نہ ہوسکا۔

ادھر سندھ میں اپوزیشن رہنما خواجہ اظہار الحسن کہتے ہیں کہ نگراں وزیراعلیٰ کے لیے مراد علی شاہ نے اب تک کوئی رابطہ نہیں کیا ۔