موٹروے بنانے والوں نے 20 سال لگادئیے، پرویز خٹک

May 26, 2018

وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے کہا ہے کہ 80 کلو میٹر موٹروے بنانے والوں نے 20 سال لگادئیے۔

حویلیاں میں دھمتوڑ بائی پاس کے 18 کلومیٹر تعمیراتی منصوبے کا سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرویز خٹک نے کہا کہ ایبٹ آباد کی عوام نے ٹریفک کی وجہ بہت سختیاں جھیلیں جبکہ ہم پی ٹی آئی مخالفین کی طرح منصوبوںپر جعلی تختیاں نصب نہیں کرتے۔

انہوں نے مزید کہا کہ منصوبے پر ایشیائی ترقیاتی بینک کے تعاون سے 1470 ملین روپے لاگت آئے گی،سڑکیں بنانا کوئی میگا پراجیکٹ نہیں بلکہ تعلیم صحت انصاف عوام کی دہلیز تک پہنچانا میگا پراجیکٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جب تک اداروں سے سیاسی مداخلت ختم نہیں ہوگی ملک کا نظام کبھی ٹھیک نہیں ہو گا۔