انتخابات میں کسی جماعت کی واضح اکثریت نہیں ہوگی، زرداری

May 26, 2018

سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات میں کوئی جماعت واضح اکثریت حاصل نہیں کرے گی۔

انہوں نے یہ بات وزیر اعلیٰ ہاوس کراچی میں افطار عشائیے کے موقع پر صحافیوں سےگفتگو کرتے ہوئے کہی۔

انہوں نے مزید کہا کہ وہ اپنے آبائی علاقے سے قومی اسمبلی کی نشست پر الیکشن لڑیں گےاور فی الحال وہ کسی دوسری نشست سے الیکشن لڑنے کا ارادہ نہیں رکھتے ۔

اس موقع پر زرداری نے ارکان اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں سے ان کی نشستوں پر جا کر ملاقات کی اور کہا کہ عام انتخابات میں کسی ایک جماعت کو واضح اکثریت نہیں ملے گی جبکہ وہ قومی اسمبلی کی نشست پر اپنے آبائی علاقے نوابشاہ سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔