سیسی کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ، آئندہ حکومت کامینڈیٹ ہے، وزیر محنت

May 27, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سندھ کے وزیر محنت و چیئرمین گورننگ باڈی سندھ ایمپلائز سوشل سیکورٹی انسٹی ٹیوشن( سیسی) سیدناصرحسین شاہ نے کہا ہے کہ آئندہ مالی سال 2018-19کا بجٹ پیش کرنا آئندہ حکومت کا مینڈیٹ ہے، میں ایک واضح پالیسی کے ساتھ زیادہ بہتر انداز مین تجاویز دے سکتا ہوں، اسی طرح سیسی میں بھی ہم نے آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے،وہ سیسی ہیڈآفس میں ادارے کی گورننگ باڈی کے 148 ویں اجلاس اور خصوصی بجٹ اجلاس سے خطاب کررہے تھے۔ صوبائی وزیر نے کہاکہ سیسی میں محنت کشوں اور ان کے لواحقین کو معیاری دوائیں فراہم نہ کرنے والوں اور جعلی دوائیں فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی اور ان کے معاملات اینٹی کرپشن کے سپرد کرنے کا حکم دیا ہے،انہوں نے ممبران گورننگ بادی کو اختیار دیا کہ وہ جب اور جس وقت چاہیں سیسی کے اسپتالوں اور دیگر طبی مراکز اور سرکلز کا اچانک دورہ کرسکتے ہیں اور اپنی سفارشات کمشنر سیسی اور گورننگ باڈی میں پیش کریں۔