اس سال پاکستان کی دو ہوم سیریز امارات ہوگی،نجم سیٹھی

May 27, 2018

لارڈز(نمائندہ خصوصی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے متحدہ عرب امارات کے حوالے سے اپنے خدشات ختم کرتے ہوئے کہا کہ اس سال پاکستان کی دو ہوم سیریز امارات ہی میں ہوں گی۔شارجہ،دبئی اور ابوظہبی نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے ساتھ پاکستانی کی سیریز کی میزبانی کریں گی۔پاکستان کر کٹ بورڈ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان کی دونوں ہوم سیریز متحدہ عرب امارات میں ہوں گی۔اس سلسلے میں امارات بورڈ سے بات چیت حتمی مرحلے میں ہے۔انہوں نے کہا کہ ملائشیا اور قطر کے حوالے سے آپشن پر غور کیا گیا لیکن دونوں ملکوں میں پاکستان کی سیریز کرانا ممکن نہیں ہے۔نجم سیٹھی نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے میچ کراچی اور لاہور میں یقینی ہوں گے۔پنڈی اسٹیڈیم کے حوالے سے ابھی کچھ مسائل ہیں۔ملتان اسٹیڈیم میں گنجائش کم ہے جبکہ ہوٹلوں کے بھی مسائل ہیں۔