اے این ایف حکام کی لاہورایئرپورٹ پر کارروائی

May 28, 2018

اے این ایف حکام نے لاہورایئرپورٹ پر کارروائی کرتے ہوئےعمرہ کے ادائیگی کیلئے جانےوالےمیاں بیوی سے 3 کلو ہیروئن برآمدکرلی۔

اینٹی نارکوٹکس فورس حکام کےمطابق خوشاب کارہائشی رب نواز اور اس کی بیوی شمیم اختر ایک غیر ملکی پروازکےذریعے لاہور سے جدہ جا رہے تھے۔

ملزمان کو مزید تفتیش کیلئے اے این ایف ہیڈ کوارٹرز منتقل کر دیا گیا ہے۔