نعت: اُتری جو پسِ پردۂ الہام، حقیقت

June 06, 2018

ماجد خلیل

اُتری جو پسِ پردۂ الہام، حقیقت

رکھتا ہے وہی مذہبِ اسلام، حقیقت

دیتی ہے سبق ،زندگی ِہادیِ برحق

ہوتی نہیں ہر گز کبھی ناکام ،حقیقت

جب صبر کا اور شکر کا سرمایہ ہو موجود

پھر کیا ہے ترِی گردشِ ایام، حقیقت

ہے حکم کہ بے دینی کے سورج کو نہ پوجو

کھل جاتی ہے ،سورج کی سرِ شام حقیقت

ہر دیدہ ٔکم ظرف کو، آئینۂ حق میں

آتی ہے نظر ،صورتِ ابہام حقیقت

توفیق ِالٰہی کے بھی ہوتے ہیں، مدارج

صدیقؓ نے اپنائی، بہ آرام حقیقت

آسان بناتی ہے یہ عقبیٰ کے مراحل

دنیا نہیں ماجد ،کوئی بے نام حقیقت

O۔۔۔O۔۔۔O