• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچے میں آپریشن، ڈاکٹر اور ڈسپینسر زخمی ڈاکوؤں کے سہولت کار نکلے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سندھ اور پنجاب پولیس نے کچے میں مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے گزشتہ رات ڈاکٹر اور ڈسپینسر سمیت 5 افراد بازیاب کروا لیے۔

اس حوالے سے ڈی پی او محمد عمران کا کہنا ہے کہ ڈاکٹرز زخمی ڈاکوؤں کے علاج میں مصروف تھے، ڈاکٹرز سے تفتیش جاری ہے کہ وہ مرضی سے گئے تھے یا اغواء کیے گئے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکوؤں کے ٹھکانوں سے راکٹ لانچر، اینٹی ایئر کرافٹ گن اور آر پی جی برآمد ہوا ہے۔

دوسری جانب ایس ایس پی انور کھیتران کا کہنا ہے کہ بازیاب ڈاکٹر اور ڈسپینسر مغوی نہیں بلکہ ڈاکوؤں کے سہولت کار تھے۔ ڈاکٹر اور ڈسپینسر ڈاکوؤں کا علاج کر رہے تھے، مغوی ہونے کا ڈرامہ رچایا۔

انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر اور ڈسپینسر بھی آپریشن کے دوران ڈرون حملے میں زخمی ہوئے، ڈاکٹر اور ڈسپینسر کا تعلق نواز آباد صادق آباد سے ہے۔

قومی خبریں سے مزید