کراچی میں آنے والی 5 بین الاقوامی پروازیں دھند کے باعث دیگر ایئر پورٹس کی طرف منتقل کردی گئیں۔
ترجمان پی اے اے کے مطابق دھند کے باعث بین الاقوامی پروازیں کراچی کے بجائے مسقط منتقل کی گئی ہیں۔
ترجمان کے مطابق نجی ایئر لائن کی پرواز جدہ سے کراچی کے بجائے اسلام آباد منتقل کی گئی ہے۔
ترجمان پی اے اے کا کہنا ہے کہ محدود حدِ نگاہ میں پروازوں کی منتقلی معمول کا حفاظتی اقدام ہے۔