مشہور اسٹارز پہلے اور اب

June 10, 2018

آج ہم جن سیلیبریٹیز کی چکا چوند کرتی زندگی سے متاثر ہیں ، انہوں نے بھی کبھی آغاز کیا ہوگا اور ایک طویل سفر طے کرکے فلمی دنیا کے روشن ستارے بن گئے۔ ٹین ایج میںپہلی پہلی بار اسکرین پر نمودار ہونے سے پہلے یا شاید بعد میںبھی کسی نے نہیںسوچا ہوگاکہ وہ کروڑوںڈالر کمار ہا ہوگا اور لاکھوںلوگ ان کا نام لے کر آہ بھرتے ہوں گے۔

اس وقت ان ستار وں کا جو طمطراق ہے وہ پہلے نہ تھا۔ اس مضمون سے بہت سے قارئین کو شاک بھی لگے گا ان کے ڈریم اسٹارز بھی کبھی ’’ ایویں‘‘ ہی سے تھے۔ تو دیکھتے ہیں کہ یہ Hotاسٹارز اپنی پہلی فلم میں کتنے Coolدکھائی دیتے تھے۔

لیونارڈ وڈی کیپریو : (Critters 3' (1991

لگتاہے بہت زیادہ مشہور اداکار وںنے اپنے سفر کا آغاز ڈرائونی فلموں سے ہی کیا ہے۔ اس فلم میں لیونارڈو نے جوش کا کردار ادا کیا اور وہ سین تو بہت شاندا ر کیا جس میںوہ اپنے سوتیلے باپ کو مار دیتاہے۔ اسی سال لیونارڈو نے ایک ٹی وی شو ــ ’’ Growing Pains‘‘ میںبھی کام کرنا شروع کردیا تھا۔ جو فلم کے مقابلے میںبہتر فیصلہ تھا۔

جولیا رابرٹس: (Satisfaction (1988

جولیا رابرٹس تو فلم "Mystic Pizza"سے ہی اسٹار بن گئی تھی لیکن اس سے قبل وہ چھوٹے چھوٹے کردار مختلف فلموں میں کر چکی تھی۔ ایک فلم ــ’’ فائر ہائوس‘‘ بھی اس کے کریڈٹ پر ہے لیکن فلم ’’ سیٹسفکشن ‘‘ کے کردار ڈیرل سے اسے پہچان ملی۔

جینیفر لارنس (Garden Party (2008

ہالی ووڈ کے اے کلاس ہیروئن بننے سے قبل ہنگر گیمز گرل جینفرلارنس اپنی پہلی فلم ’’ گارڈن پارٹی ‘‘ سےپہلے فلم ’’ مونک‘‘ اور ’’کولڈ کیس ‘‘ میںمہمان کردار ادا کرچکی تھی۔ اس فلم میںجینفر نے ٹِف کا کردار ادا کیا جو فلم کے مرکزی کردار کی دوست ہوتی ہے اور اسی کی وجہ سے بے چارہ ہیرو مشکلات کا شکا ر ہوتارہتاہے۔ اس فلم کے بعد تو جینیفر نے ہر فلم کے بعد پارٹی ہی منائی ہے۔

بریڈپٹ (The Dark Side of the Sun (1988

بریڈ پٹ نے کیریئر کے آغاز سے قبل بہت سے گمنامی والے کردار بھی ادا کیےلیکن اسے پہچان یوگو سلاوین امریکن ڈرامہ ’’ دی ڈارک سائڈ آف دا سن ‘‘ سے ملی ۔ بریڈ نے اس فلم میںرِک کا کردار ادا کیا جسے جِلد کی بیماری ہوتی ہے اور اسے دھوپ سے بچ کر زندگی گزارنی ہوتی ہے ۔

ایمی ایڈمز: (Drop Dead Gorgeous (1999

اس کلاسک سیریز میں صرف ایمی ایڈمز ہی نہیںبلکہ کرسٹن ڈنسٹ، کرسٹی ایلی، ڈینس رچرڈز اور ایلن برکن نے بھی پہلی بار اداکاری کے جوہر دکھائے۔ اس میںایمی نے مقابلہ حسن کی امید وار کا کردار نبھایا اور ہر منظر پر وہ چھائی رہی جس میںبھی وہ نظرآئی۔

جانی ڈیپ : (A Nightmare on Elm Street (1984

بچپن میںہماری یہ پہلی ہارر فلم تھی اور ہمیںیہ فلم دیکھنے کے کئی دن بعد تک نیند نہیںآئی ، اور ہم یہ بھی نہیں جانتے تھے کہ یہ جانی ڈیپ جیسے سپر اسٹا رکی بھی پہلی فلم ہے۔ گلین کا کردار نبھاتے ہوئے جانی ڈیپ جب اپنے بیڈ پر لیٹا میوزک سن رہاہوتاہے تب فریڈی کروگر اس پر اپنا وار کرتاہےاور پورے کمرے میںخون کا فوارہ پھیل جاتاہے۔ جانی ڈیپ کو بھی شاید یہ فلم ڈراؤنا خواب ہی لگتی ہوگی۔

میرل اسٹریپ(Julia (1977

آپ یقین کریں یا نہیںوہ ہمیشہ سے ایکٹنگ کوئن نہیںتھی ۔ اس سے پہلے کہ وہ کئی آسکرز کیلئے نامزد ہو ، میرل نے فلم ’’ جولیا ‘‘ میں ایک مختصر کردار ادا کیا تھا ۔ جس میں جین فونڈا اور ونیزہ ریڈگریو نے بھی کام کیا تھا۔ یہ فلم ایک پلے رائٹرللیان (جین فونڈا) اور اس کی دوست جولیا (ونیزہ) کے بار ے میںتھی جو نازی جرمنی کو پیسے اسمگل کرنے کیلئے اس کا استعمال کرتی ہے۔