نئی آواز: سب کچھ اے جانِ جاناں ترے نام کر دیا

June 13, 2018

غازی غلام رسول طاہر

سب کچھ اے جانِ جاناں ترے نام کر دیا

روشن چراغِ دل کو سرِ شام کر دیا

لگتا ہے میری رات کا چہرہ صد آفرین

بکھرا کے تم نے زلفوں کو جو شام کر دیا

دل لذّتِ کرم کا تو طالب تھا مدتوں

آخر تری نگاہ نے وہ کام کر دیا

یادوں کا ہے تسلسلِ بارِگراں رواں

ان آنسوئوں نے مجھ کو تو بدنام کر دیا

طاہر ہے عشق سے ہی عبارت یہ زندگی

دھڑکن کو اس لیے تو ترے نام کر دیا