مریخ پر گردوغبار کا شدید طوفان

June 14, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


امریکی خلائی ادارے ناسا نے اعلان کیا ہے کہ مریخ پر گردو غبار کے شدید طوفان نے سیارے کے بڑے حصے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ہے جس سے روبوٹک خلائی گاڑی کو خطرات پیدا ہوگئے ۔

مریخ پر شدید طوفان کی وجہ سے سورج بھی گردو غبار میں چھپ گیا ہے اورسیارے پر شدید اندھیرا چھا گیا ہے ۔

اے ایف پی کے مطابق مٹی اور ریت کے طوفان نے 3کروڑ مربع میل علاقے کو شدید متاثر کیا ہے ۔


طوفان کی شدت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ ناسا کی ریسرچ کرنے والی گاڑی کے سارے سسٹم بھی خاموش ہوگئے ہیں تاہم ناسا نے اعلان کیا ہے کہ شمسی توانائی سے چلنے والے اپرچیونیٹی روور نے خود کو بند کرلیا ہے ۔