فیفا ورلڈ کپ، افتتاحی میچ روس کے نام، سعودی عرب کو شکست

June 14, 2018

فیفا ورلڈ کپ فٹ بال 2018ء کا افتتاحی میچ میزبان روس اور سعودی عرب کے درمیان کھیلا گیا ۔میچ میں میزبان روس نے سعودی عرب کو 0-5سے شکست دے دی ہے۔ مین آف دی میچ ڈینس چیریشو قرار پائے گئے

ورلڈ کپ فٹ بال کے پہلے میچ میں سعودی عرب اور میزبان روس آمنے سامنے تھے ،دونوںٹیموں کے درمیان ہونے والا میچ یک طرفہ رہا اور روس نے سعودی عرب کو 0-5کے بڑے مارجن سے مات دی اور فیفا ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں فتحکو یقینی بنایا۔

میچ میں ابتداءہی سے روس کا پلڑا سعودی عرب پر بھاری رہا اور12ویں منٹ میںروس کے گیزنسکی نے میزبان ٹیم کی جانب سے سعودی عرب پر پہلا گول داغا۔

روس کی برتری کو دوگنا 43ویں منٹ چیریشو نے دوبارہ گول داغکرکے کیا اور پھر 71ویں منٹ میںڈزیوبا نے تیسرا گول کرکےروس کی فتحکو مزید پکا کردیااور پھر آخر میں چیریشو نے اپنا دوسرا اور میچ کا چوتھا گول کردیا اور اب تازہ صورتحال کے مطابق روس کے گولوون نے ٹیم کا 5واں گول کرکے سعودی عرب کی کہانی ہی ختم کردی ۔

دوسری طرف ماسکو کے لوزہنیکی اسٹیڈیم میں کھیلے جار رہے میچ میںروسی صدر پیوٹن اور سعودی ولی عہد محمد بن سلمان بھی موجود تھے ۔

اس سے قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے متعلق کئی افواہیں گرم تھیں لیکن آج فٹ بال کے افتتاحی میچ میں ان کی موجودگی کی وجہ سے ساری افواہیں دم توڑ گئیں ۔