ایف بی آر 33سوارب سے زائد ٹیکس جمع کرنے میں کامیاب ہوگیا

June 15, 2018

اسلام آباد( حنیف خالد) ایف بی آر نے رواں مالی سال 2017-18 کے پہلے سوا گیارہ ماہ میں 33 سو ارب روپے کا آل ٹائم ریکارڈ ٹیکس جمع کر لیا ہے۔ 30 جون 2018 تک پورے رواں مالی سال کے دوران ایف بی آر کے 39 سو ارب روپے ٹیکس وصولی کی نفسیاتی حد عبور کر لینے کا قوی ا مکان ہے اس کیلئےپورے پاکستان میں تمام فیلڈ فارمیشنوں کی ہفتہ وار تعطیلات ختم کردی گئی ہیں عدالتوں کے مقدمات میں پھنسے50ارب روپے سے زیادہ کے ٹیکسوں کی وصولی کے خلاف جاری اسٹے آرڈر ختم کرائے جارہے ہیں رواں مالی سال2018-19 کیلئے ٹیکسوں کی وصولی کا سالانہ میزانیابی ریونیو ٹارگٹ4027 ارب رکھا گیا تھا مگر ملکی معاشی بحران کے باعث اس پر نظرثانی کر کے سالانہ ریونیو ہدف39 سو ارب روپے کرنا پڑا تھا۔