نوجوان کا فٹ بال کے فری اسٹائل کرتب

June 15, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


فٹ بال ورلڈ کپ 2018کا آغاز ہوتے ہی دنیا بھر میں موجود مداحوں کا جوش و خروش عروج پر پہنچ چکا ہے اور یہی وجہ ہے کہ منچلے کھیل سے لگاؤ کو ثابت کرنے کیلئے مختلف طریقے اپنا رہے ہیں۔

اب ہانگ کانگ سے تعلق رکھنے والے اس کرتب باز کو ہی دیکھ لیجئے جس نے مقامی شاپنگ مال میں فٹ بال کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا ایسا انوکھا انداز اپنایا کہ دیکھنے والے دنگ رہ گئے۔

منچلے نے کہیں فٹ بال کو اپنی انگلیوں پر نچایا اور کہیں اپنی ہاتھوں پر گھمانے کا ایسا شاندار مظاہرہ پیش کیا جسے دیکھ کر لوگ حیران رہ جائیں۔