شجاعت بخاری کو مسئلہ کشمیر پر سچ بولنے کی پاداش میں قتل کیا گیا، پی ایف یو جے

June 16, 2018

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان فیڈرل یونین آ ف جرنلسٹس نے سری نگر میں کشمیری صحافی شجاعت بخاری کی دن دھاڑے قتل کی سخت مذمت کی ہے ایک مشترکہ بیان میں صدر افضل بٹ اور سیکرٹری جنرل ایوب جان سرہندی نے کہا کہ شجاعت بخاری کو مسئلہ کشمیر پر سچ بولنے کی پاداش میں قتل کیا گیا، انہیں دن دھاڑے ان کے دفتر کے باہر باڈی گارڈ سمیت نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے شہید کیا۔ انہیں عسکری تنظیموں اور اسٹیٹ ایکٹرز کی جانب سے مسلسل دھمکیاں مل رہی تھیں۔ ان رہنماؤں نے مقِبوضہ کشمیر کی انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ مجرموں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔ پی ایف یو جے نے ملک کی تمام پریس کلبس سے کہا کہ وہ اس واقعے کی خلاف اپنی عمارتوں میں سیاہ پرچم لہرائیں اور مقتولین کی غائبانہ نمازہ جنازہ ادا کریں۔ انہوں نے اس موقع پر مقِبوضہ کشمیر کے صحافیوں سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا اور مقبوضہ وادی میں آ زادی صحافت کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔