ورلڈکپ فٹبال: کروشیا نے نائیجیریا کو 0-2 سے ہرادیا

June 17, 2018

فٹبال ورلڈ کپ کے چوتھے میچ میں کروشیا نے نائیجیریا کو صفر کے مقابلے میں 2 گول سے ہرا دیا ۔

کروشیاکی جانب سے پہلاگول اتیبواوردوسراگول لوکاموڈریچ نےکیا۔

پہلا گول میچ کے پہلے ہاف جبکہ دوسرا گول دوسرے ہاف میںکیا گیا، اس طرح کروشیا نے یہ میچ با آسانی جیت لیا۔

میچ جیتنے کے ساتھ ہی کروشیا نے گروپ ڈی میںپہلی پوزیشن حاصل کرلی ہے۔

اس سے پہلے ارجنٹینا کا آئس لینڈ کی کمزور ٹیم سے میچ ایک ایک گول سے برابر رہا تھا جبکہ فرانس نے آسٹریلیا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے شکست دے دی۔

ورلڈ کپ کے تیسرے میچ میں ڈنمارک نے پرو کو ایک صفر سے ہرا دیا۔