میسی پر تنقید کےنشتر جا ری

June 18, 2018

روس میں جاری فیفا ورلڈ کپ میں آئس لینڈ اور ارجنٹائن کا میچ برابری پر کیا ختم ہوا جیسے لیونل میسی کے مشکل دن شروع ہو گئے،میچ کو ختم ہوئے آج تیسرا دن ہوگیا ہے لیکن میسی پر تنقید نشتر تھمنے کا نام ہی نہیں لے رہے۔

اپنے گول کیپر کی شاندار کارکردگی کے باعث آئس لینڈ نے اپنے پہلے گروپ میچ میں نہ صرف اسٹار اسٹرائیکر لیونل میسی کو گول کرنے سے باز رکھا بلکہ ارجنٹائن کو فتح سے بھی دور رکھا۔

اسٹار کھلاڑی میسی کی پینالٹی کک میں ناکامی اور کھیل کے آخری لمحات میں فری کک پر گول نہ کر سکنے کے باعث میسی کے اپنی قومی ٹیم میں کارکردگی پر ایک بار پھر بحث چھڑ گئی ہے اور میچ ختم ہونے کے تین دن کے بعد بھی ان پرتنقید کا سلسلہ تھمنے کا نام نہیں لے رہا۔

اب نئی خبر آئی ہے کہ لیونل میسی سے مایوس شائق نے اپنا احتجاج انوکھے انداز میں ریکارڈ کرایا،اس نے ایک گتے کا ڈبہ لیا اور لوگوں سے چندہ مانگنا شروع کر دیا چندہ مانگنے کا دلچسپ پہلو یہ تھا کہ ڈبے پر تحریر تھا ’’گول اسکور کرنے کیلئے لیونل میسی کو چندہ دو‘‘