اژدھے نے خاتون کو نگل لیا،وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

June 18, 2018

سبزیوں کےباغیچے کی دیکھ بھال کرنے والی خاتون کو اژدھے نے نگل لیا،گائوں کے لوگوں نے اژدھے کا پیٹ چاک کرکے جب خاتون کو باہر نکالا تو وہ اس وقت تک دم توڑ چکی تھی۔

Your browser doesnt support HTML5 video.


یہ خوفناک واقعہ انڈونیشیا کے جنوب مشرق میں واقع صوبے سلاویسی میں پیش آیا ،واقعے میں ہلاک ہونے والی54سالہ واتبہ نامی خاتون دو بچوں کی ماں تھی ۔

خاتون کے بچوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے بتایا کہ ان کی ماں اپنے گھر کے باغیچے میں سبزیاں کو دیکھ بھال میں مصروف تھی کہ لیکن کچھ ہی دیر میں وہ لاپتہ ہوگئیں۔

اگلے دن صبح بچوں کو ماں کی چپلیں نظر آئیں تو گائوں کے تمام ہی لوگوں نے54سالہ واتبہ نامی خاتون کی تلا ش شروع کردی اسی دوران وہاں ایک 27فٹ طویل اژدھے کو دیکھا گیا جس کا پیٹ غیر معمولی طور پھولا ہوا تھا لوگوں نے شک کی بنیاد پر اژدھے کو مار کر اس کا پیٹ چاک کیا تو 54سالہ واتبہ اس کے پیٹ سے برآمد ہو ئی تاہم جب تک اسے باہر نکالا گیا واتبہ دم توڑ چکی تھی۔

واتبہ نامی54سالہ عورت کی لاش اژدھے کے پیٹ سے نکالنے کی وڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے۔