گیبرئیل نے 13لنکن کھلاڑیوں کو پویلین بھیجا

June 18, 2018

ویسٹ انڈیز اور سری لنکا کے درمیان 3 ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ سینٹ لوسیا میںجاری ہے ، جہاں کالی آندھی کے فاسٹ بولر شینن گیبرئیل لنکن ٹیم کی 13وکٹیںلے اڑے۔

سری لنکن ٹیم کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں شینن گیبرئیل نے ریکارڈ ساز پرفارمنس دی،انہوں نے حریف ٹیم کے میچ کی دونوں اننگز میں تباہ کن بولنگ کی اور کئی ریکارڈ اپنے نام کرلئے ۔

میچ میں شینن گیبرئیل کالی آندھی ٹیم کی تاریخ میںتیسرے بہترین بولنگ فگرز بنانے والے بولر بن گئے انہوں نے لنکن ٹیم کے خلاف پہلی اننگز میں59رنز کے عوض5 اوردوسری اننگز میں 62 رنز کے عوض 8شکار کیے اور اس طرح ان کے میچ کے اعداد و شمار 121رنز دیکر 13 وکٹیںبنے ۔

اس سے قبل کالی آندھی کرکٹکی تاریخ میںصرف 3بولرز میچ میں 12یا اس سے زائد وکٹیںحاصل کرسکے تھے جن میں پہلے 14شکار کرنے والے مائیکل ہولڈنگ، 13 کھلاڑیوں کو پویلین بھجنے والے کورٹنی والش پھر 12وکٹیںحاصل کرنے والے اینڈی روبرٹس اور اب یہ کارنامہ شینن گیبرئیل نے 13 وکٹیں لے کر سر انجام دیا اور چوتھے بولر بن کر ریکارڈ بک میں اپنا نام درج کروا لیا تاہم بولنگ اعداد و شمار کے حساب سے وہ تیسرے نمبر پر ہیں۔

شینن گیبرئیل میچ کے دوران کئی سنگ میل عبور کیے ،وہ اپنی زبردست بولنگ کی مدد سے کرکٹ کی 20 سالہ تاریخ میں ویسٹ انڈیز میںایک اننگز 8 وکٹیںلینے والے پہلے بولر بن بھی گئے اور اس کے ساتھ ہی جب انہوںنے لنکن ٹیم کی دوسری اننگز کا خاتمہ کیا تو انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں بہترین بولنگ فگرز کے ساتھ 100شکار بھی مکمل کیے۔

دونوں ٹیموںکے مابین دوسرے ٹیسٹ کا آج آخری دن ہے، میچ سینٹ لوسیا میںجاری ہے جہاںلنکن ٹیم اپنی دوسری اننگز میں342رنز اسکور کرکے آئوٹ ہوگئی اور کالی آندھی ٹیم کو 296رنز کا ہدف مقرر کیا۔

ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کے 55رنز پر 3 وکٹ گرگئے اور صورتحال اس وقت مزید خراب ہوگئی جب بیٹسمین شے ہوپ 6رنز پر کمارا کی گیند پر انجری کا شکار ہوکر گرائونڈ سے باہر چلے گئے۔

یادر ہے کہ3میچوں پر مشتمل سیریز کے پہلے ٹیسٹ میں ویسٹ انڈیز نے سری لنکا کو 226رنز سے شکست دی تھی۔