عالیہ بھٹ نئی فلم میں گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی

June 19, 2018

ممبئی (ایجنسیاں) بولی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ہدایتکار اشوینے ایئر تیواری کی نئی فلم میں گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق اداکارہ عالیہ بھٹ متعدد فلموں کے لئے گانے گا چکی ہیں لیکن یہ پہلی بار ہے کہ عالیہ ہدایتکار اشوینے ایئر تیواری کی نئی فلم میں گلوکارہ کا کردار ادا کریں گی جس کی عکسبندی آئندہ سال شروع کی جائے گی اور عالیہ فلم ”کلنک“ اور ”براہمسترا“ کی عکسبندی مکمل ہونے کے بعد ہی نئی فلم کی عکسبندی شروع کریں گی۔