قائد آباد،جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 2 بھائیوں اور باپ بیٹے سمیت 5 افراد زخمی

June 19, 2018

کراچی (اسٹاف رپورٹر ) لانڈھی اسپتال چورنگی ریڑہی روڈ اقصیٰ مسجد کے قریب پیر کے روز آپس کے جھگڑے کے دوران فائرنگ سے 35 سالہ عمر خطاب اور اس کا بھائی 48 سالہ عالم زیب اس کا بیٹا 28 سالہ مجیب خان،35 سالہ سلیم اور 25 سالہ عزت اللہ گولیاں لگنے سے زخمی ہو گئے،زخمیوں کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔پولیس نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طور پر4 افراد کو گرفتار کرلیا گیا ہے، علاوہ ازیں نارتھ ناظم آباد بلاک D اسلم مارکیٹ کے قریب فائرنگ سے ایک شخص زخمی ہو گیا جسے عباسی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔