ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چا ہئے ، ڈاکٹر فاروق ستار

June 19, 2018

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستارنے کہا ہے کہ ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا، ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے، ان خیالات کا اظہار انھوں نے پولو گراونڈ میں عید کی نماز کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کیا، فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم کی سپورٹ تقسیم نہیں ہونی چائیے اسی لئے ہمیں اب مل کر کام کرنا ہے۔ ایم کیو ایم نے پاکستان کو ایک کیا اور ایک رکھا، سیاست میں جوڑ توڑ رہتے ہیں، الیکشن کیلئے ہم ایک نہیں ہوئے ہمارے جدوجہد جاری رہے گی، اس موقع پر میئر کراچی وسیم اختر کا کہنا تھا کہ ہمارے ترقیاتی کام جاری ہیں ، ہم پر کرپشن کا تو الزام لگتا رہتا ہے، الیکشن کیمپن شروع ہوگی پہلے جلسہ میں گورنر کو بھی دعوت دی ہے۔