ترکی انٹارکٹیکا میں سائنسی بیس قائم کرے گا، ایردوان کا اعلان

June 19, 2018

انقرہ(آئی این پی)ترک صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ترکی 2019میں انٹارکٹیکا میں سائنسی بیس قائم کرے گا، یہ وقت گلوبلائزیشن کا ہے اور یہ وقت ترکی کا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق ترکی کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا ہے کہ ہم سال 2019میں انٹارکٹیکا میں سائنسی بیس قائم کریں گے۔ انہوں نے کہا ہے کہ سال 2019میں ہم انٹارکٹیکا میں سائنسی بیس قائم کر رہے ہیں جس کے طفیل ترکی انٹارکٹکا میں موجود 30مالک میں سے ایک ہو گا۔صدر کے بیان میں منصوبے کی تفصیلات پر مبنی ایک ویڈیو بھی شامل ہے۔ویڈیو ’’انٹارکٹیکا سائنسی بیس‘‘ کے عنوان سے شروع ہوتی ہے اور اس میں نیشنل پول سائنسی پروگرام کے اطلاق کے آغاز کا، 40سائنس دانوں کے دو دفعہ انٹارکٹیکا کا سفر کرنے کا، میڈریڈ پروٹوکول کی ترکی کی قومی اسمبلی سے منظوری کا اور ترکی کے سائنسی و تکنیکی تحقیقی ادارے TUBITAK کی پول اپیل کے آغاز کا ذکر کیا گیا ہے۔