جون اور جولائی میں مریخ زمین سے قریب ترین فاصلے پر ہوگا

June 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.

کراچی (نیوز ڈیسک) گزشتہ 15؍ سال کے مقابلے میں آئندہ 6؍ ہفتوں کے دوران مریخ زمین سے قریب آ جائے گا اور آسمان پر زیادہ چمکدار ستارے کی مانند نظر آئے گا۔ 2003ء کے بعد یہ پہلا موقع ہے کہ سرخ سیارہ زمین کے اتنے قریب آئے گا اور یہ قربت جون اور جولائی دونوں مہینوں تک برقرار رہے گی کیونکہ ہمارا سیارہ ’’زمین‘‘ سورج اور مریخ کے بیچ سے گزرے گا۔

سائنس میگزین اور برطانوی اخبار کی رپورٹ کے مطابق، 31؍ جولائی کو، جب مریخ انتہائی روشن ترین ہوگا، سرخ سیارہ زمین سے 35.8؍ ملین میل دور ہوگا۔ دی ویدر چینل کی رپورٹ کے مطابق، مریخ کو جولائی بھر میں کھلی آنکھ سے دیکھا جا سکے گا کیونکہ یہ تمام ستاروں سے زیادہ روشن اور نمایاں ہوگا۔ فی الحال مریخ پر ریت کا طوفان آیا ہوا ہے اور یہ 10؍ ارب ایکڑ (امریکا اور روس کے حجم جتنا علاقہ) تک پھیلا ہوا ہے۔ ناسا کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق، یہ مریخ پر آنے والا اب تک کا سب سے شدید طوفان ہے۔