لاہور میں خاتون نے چھیڑنے والے کی پٹائی کر دی

June 19, 2018

لاہور میں ایک خاتون نے انہیں چھیڑنے والے شخص کی پٹائی کر دی۔

لاہور کے علاقے گلبرگ میں پیش پنے والے واقع میں ایک خاتون نے مبینہ طور پر انہیں چھیڑنے والے شخص کی پٹائی کر دی۔

خاتون کے شوہر نے بھی اس کام میں اپنی بیوی کا پورا پورا ساتھ دیا۔

لاہور کے علاقے مین مارکیٹ گلبرگ میں ایک شخص نے راہگیر خاتون کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ خانی کی۔

خاتون نے جوتا اتارا اور انہیں چھیڑنے شخص کی پٹائی شروع کر دی، خاتون کے شوہر نے بھی اس شخص کو پکڑ کر خوب جوتے مارے۔