اپنے نگراں سے محبت کا اظہار کرتے چین کے شرارتی پانڈے

June 19, 2018

Your browser doesnt support HTML5 video.


کہتے ہیں محبت کا جذبہ رنگ و نسل سے پاک ہوتا ہے اور اسی جذبے سے انسان ہی نہیں جانور بھی خوب واقف ہیں۔ یقین نہیں تو ویڈیو میں نظر آنے والے ان پانڈوں کو ہی دیکھ لیں جو اپنے نگراں سے محبت کا اظہارکچھ دلچسپ انداز میں کر رہے ہیں۔

جی ہاں، یہ منا ظر چین کے چڑیا گھر میں اُس وقت دیکھے گئے جب شرارتی پانڈوں نے اپنی دیکھ بھال پر معمور نگراں کے پاؤں پکڑ لئے اور اُسے جانے نہ دیا۔

نگراں انہیں نہلانے کیلئے آیا تو ننھے پانڈاوں کی محبت کا یہ عالم تھا کہ نوجوان نگراں کے پیروں سے لپٹ گئے ۔

شرارتی پانڈوں کے اس دلچسپ اندازپر چڑیا گھر کی سیر کیلئے آئے افراد بھی بیحد محظوظ ہوئے اور یہ مناطر اپنے کیمرے میں قید کرنے لگے۔